Elum mountain
#وادی_ایلم وادی ایلم بونیر کی وہ وادی ہے جو سطح سمندر سے 8000 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ یہ وادی اپنی خوبصورتی اور دلکش نظاروں کی وجہ مشہور ہے۔ وہاں کے چشمے اور ابشاریں وادی ایلم کی خوبصورتی کی عکاسی کرتا ہے۔ وہاں کے لوگ امن پسند،محنت کش،اور مہمانواز ہیں۔ یہ اس وادی میں امن اور خوشحالی ہے۔لیکن بونیر کی انتظامیہ نے وادی ایلم والوں کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہیں۔ وہاں لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے پرائمری سکولز تو ہیں لیکن سٹاف نہ ہونے کے برابر ہیں ۔بچے اپنی ذمہ داری تو پوری کررہی ہیں لیکن سٹاف اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہیں۔یہ لوگ ہسپتال کی سہولت سے بھی محروم ہیں۔وہاں کی سڑک انتہائی خستہ خالی کا شکار ہیں۔یہ سڑک سابق صوبائی سپیکر جناب بخت جہان کے دور میں تعمیر ہوا تھا۔لیکن حکومت ختم ہونے کی وجہ سے اس سڑک پر دوبارہ کام نھیں ہوا۔اس سڑک پر جیپ کے علاوہ دوسری گاڑیوں کا جانا ناممکن ہیں۔وہاں بجلی کی بھی ناقص صورت حال ہیں۔وہاں بجلی کی کمبے تو ہیں لیکن اس میں بجلی نھیں ہیں۔ان لوگوں کا کہنا تھا کہ جب الیکشن قریب آتا ہے تو مختلف سیاسی پارٹیوں کے لوگ وادی ایلم میں ڈیرے ڈالتے ہیں اور...