Elum mountain



#وادی_ایلم
وادی ایلم بونیر کی وہ وادی ہے جو سطح سمندر سے 8000 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ یہ وادی اپنی خوبصورتی اور دلکش نظاروں کی وجہ مشہور ہے۔ وہاں کے چشمے اور ابشاریں وادی ایلم کی خوبصورتی کی عکاسی کرتا ہے۔ وہاں کے لوگ امن پسند،محنت کش،اور مہمانواز ہیں۔

یہ اس وادی میں امن اور خوشحالی ہے۔لیکن بونیر کی انتظامیہ نے وادی ایلم والوں کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہیں۔ وہاں لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے پرائمری سکولز تو ہیں لیکن سٹاف نہ ہونے کے برابر ہیں ۔بچے اپنی ذمہ داری تو پوری کررہی ہیں لیکن سٹاف اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہیں۔یہ لوگ ہسپتال کی سہولت سے بھی محروم ہیں۔وہاں کی سڑک انتہائی خستہ خالی  کا شکار ہیں۔یہ سڑک سابق صوبائی سپیکر جناب بخت جہان کے دور میں تعمیر ہوا تھا۔لیکن حکومت ختم ہونے کی وجہ سے اس سڑک پر دوبارہ کام نھیں ہوا۔اس سڑک پر جیپ کے علاوہ دوسری گاڑیوں کا جانا ناممکن ہیں۔وہاں بجلی کی بھی ناقص صورت حال ہیں۔وہاں بجلی کی کمبے تو ہیں لیکن اس میں بجلی نھیں ہیں۔ان لوگوں کا کہنا تھا کہ جب الیکشن قریب آتا ہے تو مختلف سیاسی پارٹیوں کے لوگ وادی ایلم میں ڈیرے ڈالتے ہیں اور جھوٹی وعدے کرتے ہیں لیکن اس بار ہم انکے باتوں میں نھیں آئنگے ہم انکو ووٹ دینگے جو ہمارے لئے کام کریں اور ہماری تمام ضروریات کو پوری کر ینگے۔

 اور ان لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم موجودہ ایم این اے اور ایم پی اے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وادی ایلم کو خصوصی توجہ   دی جائے اور انکی تمام ضروریات کو پوری کر دی جائے۔لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس الیکشن میں پی ٹی آئی کے
ایم پی اے  ریاض خان کامیاب ہوئے تھے لیکن ابھی تک ریاض
صاحب نے ایلم کا دورہ نھیں کیا۔

جی قارئین اپ سمجھے ہونگے کہ وادی ایلم والوں کے ساتھ کتنی زیادتی ہورہی ہیں۔اگر ایلم کو خصوصی توجہ  دی گئی تو یہ وادی تفریح کی مرکز بن جائینگی۔اس وادی کے متصل ضلع سوات کا تفریحی مقام مرعزار  کی بارڈر بھی لگی ہے۔ سڑک خراب ہونے کی وجہ سے یہ لوگ ضرورت کی اشیاء مرعزار  سے لاتے ہیں۔ میں حکام بالا سے یہ اپیل کرتا ہو کہ وادی ایلم میں ترقیاتی کام کر دی جائے تاکہ ایلم بھی تفریح کا مرکز بن جائے۔
اسد رحمان مہدی

Comments

Popular posts from this blog

Buner